نیوٹیک ہنرمند پاکستان پروگرام کے تحت ایک لاکھ 70 ہزار نوجوانوں کو تربیت فراہم کریگا، ڈاکٹر ناصر خان

منگل 21 جنوری 2020 13:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2020ء) نیوٹیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ناصر خان نے کہا ہے کہ نیوٹیک ہنرمند پاکستان پروگرام کے تحت ایک لاکھ 70 ہزار نوجوانوں کو تربیت فراہم کریگا، پروگرام کے تحت صنعتوں کی طلب کے مطابق نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی کی تربیت دی جائے گی۔

(جاری ہے)

منگل کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیشہ ورانہ اورفنی تربیت کاقومی کمیشن وزیراعظم کے ہنرمند پاکستان پروگرام کے تحت ایک لاکھ ستر ہزار نوجوانوں کو تربیت فراہم کرے گا۔

انہوںنے کہا کہ پروگرام کے تحت صنعتوں کی طلب کے مطابق نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی کی تربیت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کورسز 3 اور 6 ماہ کی تربیت پر مشتمل ہوں گے اور ہر تعلیمی سطح کے امیدوار اس پروگرام سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ یہ کورسز ملک بھر کے 558 مراکز میں شروع ہوں گے۔فنی مہارتوں کی تربیت ،مصنوعی ذہانت، روبوٹیکس، کمپیوٹنگ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور روایتی پروگراموں میں فراہم کی جائے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں