دو منشیات فروش گرفتار، چرس و شرآب برآمد

جمعہ 24 جنوری 2020 16:35

دو منشیات فروش گرفتار، چرس و شرآب برآمد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2020ء) وفاقی دارالحکومت میں دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے چرس و شرآب برآمد کر لی ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی پولیس کے ترجمان کے مطابق تھانہ ترنول پولیس نے عبداللہ نامی منشیات فروش کو گرفتار ملزم کے قبضہ سے ایک کلو سے زائد چرس برآمد کر لی ہے۔ ملزم پشاور سے اسلام آباد چرس سپلائی کرتا تھا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔اسی طرح تھانہ گولڑہ پولیس نے ملزم نثار کو گرفتار کرکے 50 لیٹر الکوحل برآمد کرلی ہے ۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں