تھا نہ گو لڑ ہ پولیس کی کا رروائی ،بھانجی کے گھر کا صفایا کرنے والاملزم گرفتار

پیر 26 اکتوبر 2020 02:00

تھا نہ گو لڑ ہ پولیس کی کا رروائی ،بھانجی کے گھر کا صفایا کرنے والاملزم گرفتار
اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2020ء) : تھا نہ گو لڑ ہ پولیس کی کا روائی ، انتہا ئی قلیل وقت میں بھانجی کے گھر کا صفایا کرنے والے ملزم (حقیقی ماموں ) کو ٹر یس کر کے گرفتار کر لیا ، ملزم کے قبضہ سے چوری شدہ رقم 10 لاکھ 73 ہزار روپے، 550 کینڈین ڈالر ،طلائی زیورات دیگر چوری شدہ اشیائ کل مالیتی 35 لاکھ روپے برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا اورمزید تفتیش جاری ہے۔

اتوار کو پولیس ترجمان کے مطا بق انسپکٹر جنر ل آ ف پولیس اسلام آ باد محمد عامر ذوالفقار خان کے احکا مات کی روشنی میں ڈی آئی جی آپر یشنز وقار الدین سید نے ضلع بھر کے پولیس افسران کو جر ائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کا ٹا سک دیا، ان احکا مات کی روشنی میں ایس پی صدر زون محمد سرفراز ورک نے ڈی ایس پی سید سجاد حسین بخاری کی زیر نگرانی ایس ایچ او گولڑہ انسپکٹر شمس الا کبر، اے ایس آئی آصف بھٹی معہ دیگر ملازمان پر مشتمل خصوصی پویس ٹیم نے انتہائی کم وقت میں ٹیکنیکل طر یقے سے بھانجی کے گھر کا صفایا کرنے وا لے ملزم آ صف (حقیقی ماموں) کو گرفتار کرلیا ، ملزم کے قبضہ سے گھر سے چوری شدہ رقم 10 لاکھ 73 ہزار روپے 550 کینڈین ڈالر ،طلائی زیورات دیگر چوری شدہ اشیائ کل مالیتی 35 لاکھ روپے برآمد کر لیے ، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے فلیٹ کی ڈپلیکیٹ چابی بنا کر چوری کرنے کا انکشاف کیا ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی آ پر یشنز وقار الدین سید نے پولیس ٹیم میں شامل افسران وملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی کو سر اہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقد انعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے،

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں