وفا قی پولیس کا منشیا ت فروشوں کے خلاف بڑ ے پیما نے پر کر یک ڈاون جا ری

پیر 26 اکتوبر 2020 02:00

وفا قی پولیس کا منشیا ت فروشوں کے خلاف بڑ ے پیما نے پر کر یک ڈاون جا ری
ْاسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2020ء) : وفا قی پولیس کا منشیا ت فروشوں کے خلاف بڑ ے پیما نے پر کر یک ڈاون جا ری ،ا یک غیر ملکی شراب فروش خاتون سمیت سات منشیا ت فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں شراب ، چرس، افیون اور ہیر وئن برآمد کر کے مقدما ت درج کرلیے گئے۔ اتوار کو پولیس ترجمان کے مطابق انسپکٹر جنر ل آ ف پولیس اسلام آ باد محمد عامر ذوالفقار خا ن کے احکا ما ت کی روشنی میں ڈی آئی جی آ پر یشنز وقار الدین سید نے ضلع بھر کے پولیس افسران کو منشیا ت فروشوں کے خلاف کر یک ڈا?ن کی ہد ایا ت جا ری کیں، ان احکا ما ت کی روشنی میں ایس پی رورل زون فاروق امجد بٹر کی ہدایت پر ایس ڈی پی اوز شہزاد ٹا ?ن اور ایس ڈی پی اوز کو رال کی زیر نگر انی ایس ایچ اوز معہ افسران و ملازمان پر مشتمل خصوصی پولیس ٹیمو ں نے منشیا ت فروشوں کے خلاف کر یک ڈا?ن کے دوران افغان منشیات سمگلر سمیت چار منشیات فروش گرفتارکرلیا،ملزمان میں نوراللہ افغانی،قیصر اسحاق، محمد فاروق اور شوکت محمود شامل ہیں ، ملزم نوراللہ خیبر پختونخواہ سے جڑواں شہر میں سپلائی کرتا تھا ، ملزمان کے قبضہ سے 6کلو 30گرام چرس اور600گرام ہیروئن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کرلیے، مزید تفتیش جاری ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جا نب ایس پی صدر محمد سرفراز ورک کی ہدایت پر منشیا ت فروشوں کے خلاف کارروائیاں کر تے ہو ئے اے ایس پی رمنا رانا عبدالوہاب اور ڈی ایس پی صدر سجاد حیدر بخاری کی نگرانی میں ایس ایچ اوز معہ جوانوں پر مشتمل پولیس ٹیموں نے ایک غیر ملکی شراب فروش خاتون سمیت تین منشیا ت فروشوں کو گرفتارکرلیا ، ملزمان میں غیر ملکی خاتون اجوک شیتا، سیال پسند اور شاہین اللہ شامل ہیں ، غیر ملکی خاتون ملزمہ کے قبضہ سے 48 بوتل شراب اور 13 ڈبے بیئر اور منشیا ت فروشوں سے 1کلو 220گر ام چرس اور1کلو 800گر ام افیو ن برآمد کرلی ، ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ،ڈی آئی جی آ پر یشنز وقارالدین سید نے تمام ایس ایچ اوز کو ہد ایا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ منشیا ت فروشوں کے خلا ف کا و شوں مزید تیز کیا جا ئے کیو نکہ یہ عنا صر معاشر ے کے نو جو ان طبقے میں بگا ڑ کے سا تھ ساتھ امن و امان کے درپے ہو تے ہیں اور ان لو گو ں کے خلا ف کا رروائی میں کو تا ہی کسی بھی صور ت بر داشت نہیں کی جا ئے گی۔

انہو ں نے عزم کا اظہا ر کیا کہ اسلام آ باد پو لیس ایسے عنا صر کا قلع قمع کر یگی۔ انہو ں نے کہا ہے کہ تما م پولیس افسران منشیا ت فروشوں کے خلا ف ٹھو س اقداما ت کر یں او ر معا شر ے کو اس لعنت سے نجا ت دلا نے کے لیے کو کسر اٹھا نہ رکھی جا ئے۔ انہوں نے نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ جرائم کے خاتمے اور اور امن وامان کی بحالی میں اپنا قومی فریضہ ادا کریں اگر آپ کے اردگرد منشیات فروش ،جواء باز یا دیگر مشکوک افراد کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث ہوں تو فوری اطلاع دیں جس پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں