اسلام آبا د پولیس کی کارروائی ، شراب فروش اور نا جائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار

ہفتہ 5 دسمبر 2020 14:29

اسلام آبا د پولیس کی کارروائی ، شراب فروش اور نا جائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2020ء) صدر زون کے تھانہ مارگلہ و کراچی کمپنی پولیس نے کارروارئی کرتے ہوئے دوران اسپیشل چیکنگ شراب فروش اور ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے 30 لیٹر الکوحل شراب،9ایم ایم پسٹل معہ روند برآمد کرلیا گیا ،ملزمان میں ریاض مسیح اور محمد خالد عرف نوید خان شامل ہیں،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔ایس پی صدر زون نے تھانوں کی کارکردگی کو سراتے ہوئے پولیس ٹیموں کو شاباش دی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں