حادثات کی روک تھام کیلئے اسلام آباد ٹریفک پولیس کی قانون شکنوں کے خلاف کاروائی جاری ہے،فرخ رشید

حادثات پر قابو پانے کے لیے تمام تروسائل بروئے کارلائے جائیںٹریفک قوانین کی پابندی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ،شہریوں سے خوش اخلاقی اور صبر اور تحمل سے پیش آئیں،ایس ایس پی ٹریفک

ہفتہ 5 دسمبر 2020 16:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2020ء) ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید نے کہا ہے کہ حادثات کی روک تھام کے لیے اسلام آباد ٹریفک پولیس کی قانون شکنوں کے خلاف کاروائی جاری ہے،رواں سال میں سیٹ بیلٹ استعمال نہ کرنے پر29,690 اوردوران ڈرائیونگ موبائل فون سننے والی12,573 کے خلاف قانونی کاروائی کی گئی ہے حادثات پر قابو پانے کے لیے تمام تروسائل بروئے کارلائے جائیںٹریفک قوانین کی پابندی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ،شہریوں سے خوش اخلاقی اور صبر اور تحمل سے پیش آئیں, پہلے سلام پھر کلام اور پھر چالان کی پالیسی پر ہر صورت عمل کیاجائے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئی جی پی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کی خصوصی ہدایت پر شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور ہر ممکن سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے اسلام آباد ٹریفک پولیس کی قانون شکنوں کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں ٹریفک پولیس نے رواں سال میں اب تک 29,690دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ نہ پہننے والوں اور موبائل فون سننے والی12,573قانون شکنوں کے خلاف کاروائی کی ہے اس کے علاوہ ون ویلنگ کرنے والوں ،بغیر سائلینسر موٹر سائیکل چلانے والوں نوپارکنگ کے خلاف ورزی کرنے اور دیگر ٹریفک قوانین کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائی کی جارہی ہے ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ٹریفک حادثات پر قابو پانا ہے تاکہ عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے انھوں مزید کہا کہ نے ٹریفک پولیس کے افسران و جوانوں کو عوام سے خوش اخلاقی ،صبر و تحمل سے پیش آئیں پہلے سلام پھر کلام اور پھر چالان کی پالیسی پر عمل کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں