سی ڈی اے کے باشعور محنت کش نے مزدور یونین کے حق میں فیصلہ سنا دیا‘چوہدری محمد یٰسین

نا اہل ٹولے کی تین سالہ مایوس کن کارکردگی کی وجہ سے مزدور یونین میں شامل ہوئے‘چوہدری فرید

پیر 18 جنوری 2021 15:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2021ء) ملک مصطفی اور یوسی چیئرمین بوکڑہ ملک آفتاب کی رہائش گاہ پر سی ڈی اے لیبر یونین کے مرکزی رہنماء چوہدری فرید کی قیادت میں چوہدری عجائب سپروائزر،چوہدری عبدالقیوم ،رانا ناصر،ملک افتخار ،محمود بھٹی ،راجہ عمران ،چوہدری گلفراز ،مشتاق بلوچ،چوہدری امتیاز ،قاضی اشرف ،ماما ضیا الحق ،چوہدری حشمت ،ہدایت اللہ ،محمد اسحاق ،ریاض خان ،یوسف خان ،رحمت اللہ ،عظیم خان ،جمیل پراچہ،شعیب قریشی ،راسب جنجوعہ ،فیض رسول،راجہ ظفر ،ناصر ریاض ،ولید بٹ اور انکے دیگر ساتھیوں نے لیبر یونین کو چھوڑ کر مزدور یونین میں شمولیت کا اعلان کیا ،پاکستان ورکرز فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اور مزدور یونین کے قائد چوہدری محمد یٰسین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نئے شامل ہونے والے تمام ملازمین کو خوش آمدید کہا ،ان کا کہنا تھا کہ سی ڈی اے مزدور یونین آج سے آپ کا گھر ہے اور مزدور یونین آپ جیسے تجربہ کار لوگوں کی مشاورت سے مستقبل میں محنت کشوں کے مسائل پلاٹوں کی الاٹمنٹ ،ٹائم سکیل ،بچوں کی بھرتی کو حل کرنے کے سلسلے میں اپنا کرداراداکرے گی ،چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ سی ڈی اے کے محنت کش کو گزشتہ تین سال میں سبز باغ دکھا کر جس طرح بیوقوف بنایا گیا اور انتظامیہ کے ایجنٹوں نے ادارے و ملازمین کا مستقبل تاریک کیا آج سی ڈی اے کا محنت کش با شعور ہو چکا ہے اور اس نے اپنا فیصلہ ریفرنڈم سے پہلے ہی مزدور یونین کے حق میں دے دیا ہے اس موقع پر چوہدری محمد یٰسین نے ملک مصطفی اور یوسی چیئرمین بوکڑہ ملک آفتاب کا خصوصی شکریہ ادا کیا جن کی کاوشوں کی بدولت یہ ملازمین سی ڈی اے مزدور یونین (چوہدری محمد یٰسین گروپ ) میں شامل ہوئے ،چوہدری محمد فرید نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نا اہل ٹولے نے ملازمین کو ڈبل بیسک ،ٹائم سکیل،پلاٹوں کی الاٹمنٹ اور مراعات کے نام پر بیوقوف بنا کر ان کا وقت ضائع کیا اور سی ڈی اے مزدور یونین کے قائد اور انکی ٹیم کی سابقہ کارکردگی کو مدنظررکھتے ہوئے میں اور میری ساتھیوں نے ریفرنڈم 2021میں سی ڈی اے مزدور یونین کے شانہ بشانہ چلنے کا فیصلہ کیا اور میں اپنے تمام دوستوں کا شکرگزارہوں جنہوں نے اس فیصلے میں میراساتھ دیا ،تقریب میں معززین علاقہ ،سی ڈی اے مزدور یونین کے قائدین اورنگزیب خان ،صوفی محمود علی ،مرزاسعید اختر،سردار محمد آصف ،راجہ محمدرفیق ،چوہدری زاہد ،احمد علی شیرازی ،چوہدری منیر ،شیخ جاوید ،عدنان ،سردارکالاخان سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں