اسلام آباد ،تھانہ سہالہ پولیس نے موٹر سائیکل بے شمار چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کا اہم ملزم کوگرفتار کرلیا

منگل 28 ستمبر 2021 13:57

اسلام آباد ،تھانہ سہالہ پولیس نے موٹر سائیکل بے شمار چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کا اہم ملزم کوگرفتار کرلیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2021ء) تھانہ سہالہ پولیس نے جڑواں شہروں سے موٹر سائیکل بے شمار چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کا اہم ملزم لکوگرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق ملزم کی نشاندہی پر 22 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے 17موٹر سائیکل برآمد کرلی ،ملزم جڑواں شہروں کے مختلف علاقوں میں گشت کرتا تھا، ملزم پارکنگ میں کھڑی موٹر سائیکلوں کو موقع ملتے ہی ماسٹر چابی کے ذریعے چوری کرتا تھا،کارروائی ایس پی رورل کی زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ سہالہ انسپکٹر مرزا محمد گلفراز، سب انسپکٹر اشفاق احمد معہ جوانوں نے کی۔

ملزم ذیشان سرور ولد غلا م سرور سکنہ رائیکا میر ا چک بیلی ضلع راولپنڈی کا رہائشی ہے۔ابتدائی انکشاف کے مطابق ملزم موٹر سائیکل چوری کرتا تھا اورکم قیمت پر فروخت کر دیتا تھا۔ رپورٹ کے مطابق ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے اور اسلام آباد تھانہ سہا لہ، مار گلہ، راولپنڈی تھا نہ وارث خا ن، نیو ٹا ؤن، ائیر پور ٹ، سول لا ئن اور چونتر ہ کے علا قوں میں وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے۔آئی جی اسلام آباد، ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس ٹیم کو شاباش، انعامات کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں