سلانوالی۔اپوزیشن ملک وقوم کومسائل کی دلدل میں دھکیل کر آ ج مگرمچھ کے آنسوبہارہی ہے ،مہرمنصورحیات لک

جمعہ 22 اکتوبر 2021 16:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2021ء) ممبر سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی پی ٹی آئی مہرمنصورحیات لک نے کہا ہے کہ طویل عرصہ تک اقتدارمیںرہنے والی اپوزیشن ملک وقوم کومسائل کی دلدل میں دھکیل کر آ ج مگرمچھ کے آنسوبہارہی ہے ۔

(جاری ہے)

خیبرسے کراچی تک باشعورعوا م اس حقیقت سے آگا ہ ہیں کہ ن لیگ اورپیپلزپارٹی کاطویل عرصہ اقتدارلوٹ کھسوٹ اقرباپروری اوربیڈگورننس کا بدترین دورتھا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنی رہائشگاہ پرپارٹی کارکنا ن سے گفتگوکرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان عوام کو ہرممکن طریقہ سے ریلیف کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے دستیاب وسائل سے عوا م کیلئے ریلیف پیکجزکا سلسلہ جار ی ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں