پی ایف یو جے کا صحافیوں کے فون ٹیپ کرنے کی عدالتی تحقیقات کرانے کا مطالبہ

صحافیوں کی فون ٹیپنگ، ٹریکنگ اور مانیٹرنگ کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، اعلامیہ

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 15:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یوجی) نے صحافیوں کے فون ٹیپ کرنے کی عدالتی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کردیا۔پی ایف یو جے کے صدر شہزادہ ذوالفقار اور سیکرٹری جنرل ناصر زیدی نے ایک بیان میں کہا کہ صحافیوں کی فون ٹیپنگ، ٹریکنگ اور مانیٹرنگ کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے ترجمان شہباز گل نے اعتراف کیا کہ صحافیوں کی فون کال ٹیپ کی جاتی ہیں، شہباز گل نے کہا تھا کہ عاصمہ شیرازی کی مریم نواز کو فون کالز حکومت نے ٹریک کی ہیں۔انہوںنے کہاکہ یہ حکومتی رکن کا اعتراف ہے، جو غیراخلاقی ہے، شہباز گل کے اس غیرقانونی اقدام کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔شہزادہ ذوالفقار اور ناصر زیدی نے کہا کہ عاصمہ شیرازی کی ٹیلیفون کالز ٹریک کا مطلب ہے اور دوسرے صحافیوں کی کالز بھی مانیٹر اور ٹیپ کی جارہی ہیں، صحافی کا سورس بنانا اس کا عالمی سطح پر تسلیم شدہ حق ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments