اوباڑو میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے فائرنگ سے پولیس اہلکار کو ہلاک کردیا

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 16:22

اوباڑو میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے فائرنگ سے   پولیس اہلکار کو ہلاک کردیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2021ء) اوباڑو میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے فائرنگ کرکے اسپیشل برانچ کے  پولیس اہلکار کو ہلاک کردیا، ملزمان کی فائرنگ سے شہری بھی شدید زخمی ہوگیا، ورثاء نے قومی شاہراہ پر دھرنا دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

گھوٹکی پولیس کے مطابق اسپیشل برانچ اوباڑو کا پولیس اہلکار سلطان رند معمول کے مطابق صبح کے اوقات میں  پوائنٹ سے پولیس اسٹیشن واپس جا رہے تھے کہ سونن شاخ کے مقام پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے اہلکار جاں بحق جبکہ  واک پر ساتھ جانے والا شہری شدید زخمی ہوگیا ہے  جنہیں اسپتال لیجایا گیا۔

واقعہ کے بعد مقتول پولیس اہلکار کے ورثاء نےقومی شاہراہ پر دھرنا دیکر سندھ پنجاب کی ٹریفک معطل کر دی ہے جس سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ  قاتلوں کی گرفتاری تک احتجاجی دھرنا جاری رہے گا جبکہ پولیس کا کہنا ہے ملزمان کا تعاقب کیا جارہا ہے۔ ایک گھنٹے تک مذکرات کے بعد پولیس کی یقین دہانی پر ورثاء نے دھرنا ختم کر کے قومی شاہراہ سے ٹریفک بحال کر دی۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments