پاکستان میں اس وقت چھاتی کے سرطان کی شرح تمام ایشیائی ممالک سے زیادہ ہے ،پنک رِبن پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمرآفتاب

منگل 26 اکتوبر 2021 12:12

پاکستان میں اس وقت چھاتی کے سرطان کی شرح تمام ایشیائی ممالک سے زیادہ ہے ،پنک رِبن پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمرآفتاب
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2021ء) پنک رِبن پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمرآفتاب نے کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت چھاتی کے سرطان کی شرح تمام ایشیائی ممالک سے زیادہ ہے اور اعداد و شمار کے مطابق ہر 9 خواتین میں سے ایک خاتون اس مرض کے حوالے سے خطرہ سے دوچار ہے۔ منگل کو اپنے بیان میں  انہوں نے کہا کہ  چھاتی کے کینسر سے بچاؤ اور اس حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لئے ہر سال اکتوبر کے مہینے مہم کاآغاز کیا جاتا ہےجس کا مقصد  چھاتی کے کینسر سے بچاؤ کے حوالے سے عوام میں  شعور اور آگاہی پیداکرنا ہے اور اس کو مرکزی دھارے میں لانا اور پالیسی سازوں کو اس بیماری کو ترجیح دینے کے لئے اُبھارنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد لوگوں کی توجہ بریسٹ کینسر کی بروقت تشخیص کی طر ف دلانا اور بریسٹ کینسر سروائیورز کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرنا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں مختلف تقاریب،سیمینارز،واکس کا اہتمام کیا جاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ  2004  سے پنک ربن مُلک کی اہم عمارتوں کو گلابی روشنیوں سے منّور کرتا آ رہا ہے۔ ایسی منّور عمارتیں امید کی علامت بن جاتی ہیں اور عوام کو یہ یاد دہانی کرواتی ہیں کہ چھاتی کے کینسر سے بچنا تو ہمارے بس میں نہ ہو مگر بروقت تشخیص ہمارے بس میں ہے جس کی وجہ سے بروقت علاج کروا کے ہم اس موذی مرض پہ قا بو پا سکتے ہیں۔

اس مہم سے بریسٹ کینسر کے مریضوں کو یہ پیغام بھی جا تا ہے کہ وہ اس جنگ میں اکیلے نہیں  ہیں۔ عوام کو یہ پیغام بھی ملتا ہے کہ انہوں نے اپنے آپ کو اس مرض سے کیسے بچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت چھاتی کے سرطان کی شرح تمام ایشیائی ممالک سے زیادہ ہے اور اعداد و شمار کے مطابق ہر 9 خواتین میں سے ایک خاتون اس مرض کے حوالے سے خطرہ سے دوچار ہے۔ پاکستان میں ہر سال 83,000 چھاتی کے سرطان کے کیسزز رپورٹ ہوتے ہیں جن میں سے 40,000 خواتین اس مرض کے ہاتھوں جان کی بازی ہار دیتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں