تھانہ ویمن پولیس نے گھریلو چوری میں ملوث دو خواتین روبینہ نرگس اور سحرش کوگرفتار کرلیا

ہفتہ 27 نومبر 2021 13:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) ایس پی سٹی زون رانا عبدالوہاب کی ہدایت پر تھانہ ویمن پولیس نے گھریلو چوری میں ملوث دو خواتین روبینہ نرگس اور سحرش کوگرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق ملزمات کے قبضہ سے چوری شدہ رقم 350000 روپے اور طلائی زیورات برآمد کرلئے گئے ،ملزمات کے خلاف درج شدہ مقدمہ میں مزید تفتیش تیز کر دی گئی ،کارروائی ایس ڈی پی او ویمن کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ ویمن مصباح معہ انیلا وارث اے ایس آئی معہ ٹیم نے کی ،ایس پی سٹی زون نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں