اسلام آباد ، لہتراڑ روڈ پر ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی ، دو دکانوں سیل ، مالکان گرفتار

بدھ 19 جنوری 2022 16:36

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 19 جنوری 2022ء) اسسٹنٹ کمشنر رورل اسلام آباد نے لہتراڑ روڈ پر ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی کی جس کے دوران دو دکانوں کو سیل کرکے مالکان کو گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز اسسٹنٹ کمشنر رورل اسلام آباد نے لہتراڑ روڈز پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا معائنہ کیا تاکہ مقررہ نرخوں پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے خلاف ورزی پر 2 دکانیں سیل کردیں اور مالکان کو گرفتار  کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں