کرپشن میں اضافہ کے انکشافات، حکمرانوں کیلئے لمحہ فکریہ ، فائق شاہ

کرپشن ایک سماجی بیماری روکنے کے لیے عوامی اختیار کا بورڈ تشکیل دیا جائے

بدھ 26 جنوری 2022 14:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) امن ترقی پارٹی کے چیئرمین محمد فائق شاہ نے کرپشن میں 16 درجے اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کے خلاف بیانیہ لے کر آنے والے بھی اس کا شکار ہو گئے، کرپشن ایک سماجی برائی بن چکی ہے، جس سے نکلنے کے لئے عوامی اختیار پر مشتمل بورڈ تشکیل دیا جائے، جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے چیک اینڈ بیلنس کا نیٹ ورک بنایا جائے، ایک طبقہ کرپشن سے امیر ترین اور اختیار پر قابض ہے وہ تمام سیاسی جماعتوں اور بیوروکریسی میں شامل ہے جس کو نکال باہر کرنے کے لیے انتہائی غیر جانبدار بورڈ برائے حکمت و ایمانداری بنایا جائے، محمد فائق شاہ نے کہا کہ پاکستان کو پھر گھیرا جا ریا ہے تاکہ ترقی، امن اور استحکام میں رکاوٹ ڈالی جائے، امن ترقی پارٹی اس مافیاز کے نیٹ ورک کے خلاف منظم جدوجہد کر رہی ہے، پورے ملک میں شعور اور جدوجہد سے ان ظالم طبقات اور ان کے نظام سے نجات دلائیں گے، انہوں نے عالمی سطح پر پاکستان کی کرپشن رینگنگ اور ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کو تمام سیاستدانوں اور موجودہ و سابقہ حکومتوں کے لیے لمحہ فکریہ قرار دیا اور سخت مذمت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں