سنگجانی ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب ٹرک سے 43 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کرلی

جمعرات 27 جنوری 2022 16:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2022ء) اے این ایف انٹیلی جنس کی اطلاع پر اے این ایف اسلام آباد نے سنگجانی ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب ٹرک سے 43 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کرلی ،برآمدشدہ منشیات میں 25.2 کلوگرام چرس اور 18 کلوگرام افیون شامل ہے،منشیات ٹرک میں بنائے گئے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی،دورانِ کارروائی محمد حمزہ اور محمد اشرف نامی دو ملزمان کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان اے این ایف کے مطابق دونوں ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں