23 مئی سے پورے ملک میں قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گا

جمعہ 20 مئی 2022 16:45

23 مئی سے پورے ملک میں  قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو  گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2022ء) پولیو کے نئے کیسز کے پیش نظر 23 مئی بروز پیر سے پورے ملک میں قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گا۔انسداد پولیو پروگرام کے حکام کے مطابق پولیو کے نئے کیسز سامنے آنے پر پورے ملک میں قومی انسداد پولیو مہم کا23 سے 29 مئی تک انعقاد کیاجائےگا۔یہ مہم پہلے چند علاقوں تک محدود رکھی گئی تھی مگر اب یہ پورے ملک میں چلائی جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے ۔

(جاری ہے)

پولیو کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کیلئے موثر اور مربوط حکمت عملی تشکیل دے دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کو پولیو سے پاک بنانے کیلئےبھرپور جدوجہد کررہی ہے۔انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ ا پنے بچوں کو پولیو مہم کے دوران پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں ۔سول سوسائٹی ،میڈیا اورعلماء کرام بھی پولیو کے خاتمے کیلئے موثر کردار ادا کریں۔پولیو کے خاتمے کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ ہمارا مذہبی اور اخلاقی فرض ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں