فوجی عدالتوں کے قیام سے پاکستان میں دہشت گردوں اوردہشتگردی کا خاتمہ ہوگا، محمد اصغر

اتوار 28 دسمبر 2014 17:15

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء) چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبر اسٹینڈنگ کمیٹی برائے یوزڈمشینری کے سابق چیئرمین محمد اصغر نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے مقدمات کو جلد نمٹانے کیلئے فوجی عدالتوں کے قیام سے پاکستان میں دہشت گردوں اوردہشتگردی کا خاتمہ ہوگا ،سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے ملک میں دہشتگردی کے خاتمہ اور امن کیلئے پاک فوج اور حکومت کا ساتھ دے کر ثابت کر دیا ہم ایک محب وطن قوم ہیں، ریاست کی بقاء کیلئے کڑے وقت میں سخت فیصلے ناگزیر ہیں ۔

قوم کواپنے منتخب وزیراعظم میاں نوازشریف اور جرنیل راحیل شریف کی نیک نیتی اورصلاحیتوں پربھرپوراعتماد ہے ۔انہوں نے فوجی عدالتوں کے قیام کے فیصلہ کاخیر مقدم کرتے ہوئے اسے حکومت کا احسن اقدام قرار دیا ہے ۔

(جاری ہے)

موجودہ حالات میں فوجی عدالتوں کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے ۔دہشت گردی کے کیسوں کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کر کے انہیں سزائے موت سنائی جائے تاکہ ان کی آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک سے دہشت گردی ختم کرنے کا تہیہ کر لیا ہے پاکستان کا آنے والا کل پر امن ہے ۔وزیراعظم میاں نوازشریف نے سیاسی قیادت اورقوم کوافواج پاکستان کی پشت پرکھڑا کردیا ۔سرزمین پاک دہشت گردوں کیلئے تنگ پڑجائے گی ۔دہشت گردوں کے سہولت کار بھی عنقریب قانون کے شکنجے میں ہوں گے ۔دہشت گردی کے سدباب کیلئے وزیراعظم میاں نوازشریف کاعزم واستقلال خوش آئند ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں