اسلام آباد ہائی وے پر فضائیہ کی بس کو حادثہ ‘8افراد زخمی

بدھ 20 ستمبر 2006 13:46

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین20 ستمبر2006 ) وفاقی دارالحکومت میں فیض آباد کے قریب ہائی وے پر پاک فضائیہ کے افسران کی بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 8افراد زخمی ہوگئے حادثے کے باعث ہائی وے پر ٹریفک کئی گھنٹے جام رہی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان ائیر فورس کی آفیسرز بس چکلالہ راولپنڈی سے اسلام آباد ائیر ہیڈ کوارٹر آرہی تھی کہ اسلام آباد ہائی وے پر ڈھوک کالا خان کے قریب سڑک پر پھسلن کے باعث بس حادثے کا شکار ہوگئی جس سے بس میں سوار آٹھ افراد زخمی ہوگئے جنہیں پی اے ایف ہسپتال پہنچادیا گیا حادثے کے بعد ہائی وے پر ٹریفک سگنل بند کردیئے گئے ۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس صورتحال کو کنٹرول کرنے میں بے بس دکھائی دی اور ٹریفک کئی گھنٹے جام رہنے کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں