کتاب’ترکی کے قدیم قصے اور کہانیاں‘ کا دوسرا ایڈیشن شائع ہو گیا

جمعرات 22 جون 2017 16:41

کتاب’ترکی کے قدیم قصے اور کہانیاں‘ کا دوسرا ایڈیشن شائع ہو گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2017ء)نیشنل بُک فائونڈیشن کے زیر اہتمام نامور صحافی ، کالم نگار اور مصنفہ رباب عائشہ کی اخذ و ترجمہ کی ہوئی 134صفحات کی کتاب ’’ترکی کے قدیم قصے اور کہانیاں‘‘ کاچہار رنگ ٹائٹل کے ساتھ دوسرا ایڈیشن شائع ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

برادر ملک ترکی کے یہ قدیم قصے کہانیاں تُرک عوامی دانش کے وہ عظیم مرقعے ہیں جنہیں پڑھ کر قاری نہ صرف ایک انجان حیرت سے دو چار ہوتا ہے بلکہ کوئی نہ کوئی سبق بھی ضرور حاصل کرتا ہے۔

اختصار ان قصوں کا اختصاص ہے۔ قیمت100/-روپے ہے جسے ریڈرز کلب کے ممبران 55%ڈسکائونٹ پر حاصل کر سکتے ہیں۔ رباب عائشہ بچوں کے ادب پر خاص دسترس رکھتی ہیں۔ انہوں نے ان کہانیوں کو سلیس و سادہ زبان اور جدید انداز میں بیان کیا ہے۔ یہ کتاب بچوں اوربڑوں سمیت عالمی ادب کے قارئین کے لیے اہمیت کی حامل ہے۔ کتاب میںاسکیچز آرٹسٹ محمد رمضان نے بنائے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں