عید سے قبل آخری ہفتہ وار بازار اتوار 25 جون کو لگے گا

جمعرات 22 جون 2017 18:04

عید سے قبل آخری ہفتہ وار بازار اتوار 25 جون کو لگے گا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی ای) اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کے زیر اہتمام عید سے قبل آخری ہفتہ وار بازار اتوار 25 جون کو لگے گا جبکہ تعطیلات کے دوران 27 جون کو منگل بازار کا انعقاد نہیں ہو گا۔ سی ڈی اے کے ترجمان نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ عیدالفطر کی آمد کے پیش نظر ہفتہ وار اور سستا بازار اتوار کو لگایا جائے گا جبکہ عید کی تعطیلات کے دوران منگل بازار کا انعقاد نہیں ہو گا۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا کہ عیدالفطر کے بعد پہلا ہفتہ وار بازار جمعہ 30 جون کو جی ٹین اور ایچ نائن میں لگے گا۔ واضح رہے کہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران شہریوں کو معیاری اور ارزاں نرخوں پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی کے پیش نظر یکم رمضان المبارک سے دو سستے بازاروں کا انعقاد کیا گیا تھا۔ یہ سستے بازار عارضی طور پر ہفتہ وار بازار جی سکس اور جی سیون گرین بیلٹ پر قائم کئے گئے تھے۔ یہ ہفتہ وار بازار عیدالفطر کے ساتھ اختتام پذیر ہو جائیں گے جبکہ رمضان کے بعد ہفتہ وار بازاروں کا انعقاد اپنے طے شدہ شیڈول کے مطابق ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں