ہڈیوں کے بھر بھرے پن کے مرض آسٹیوپروسس سے آگاہی کا عالمی دن کل منایا جائے گا

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہڈیوں کے بھر بھرے پن کے مرض آسٹیوپروسس سے آگاہی کا عالمی دن(کل) جمعہ کو منایا جائے گا،اس دن کے منانے کا مقصد ہڈیوں کے بھربھرے پن کے مرض سے متعلق عوامی شعور اجاگر کرنا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مختلف شہروں میںآسٹیوپروسس سے آگاہی کے عالمی دن کے موقع پر ملک بھر میں محکمہ صحت اور دیگر طبی تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز اور تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا، جن میں شعبہ میڈیکل سے وابستہ ماہرین آسٹیوپروس کے اسباب اور سدباب پر تفصیل سے روشنی ڈالیں گے۔

(جاری ہے)

ماہرین صحت نے آسٹیوپروسس سے آگاہی کے دن کے حوالے سے آپنے پیغام میں کہا ہے کہ موجودہ دور میں غذائی معمولات کے حوالہ سے جو تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں اس سے ہماری صحت مجموعی طور پر شدید متاثر ہو ئی ہے یہی وجہ ہے کہ ہمارے ملک میں بیماریوں کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے، ہڈیوں کے امراض اور اس جیسے امراض سے بچنے کے لیے ہمیں اپنے معمولات زندگی کو فطرت کے عین مطابق بنانا ہو گا، شہری ان امراض سے محفوظ رہنے کے لیے کولا مشروبات، کیفین پر مبنی دیگر غذائیں ، گوشت اور بازاری کھانوں کا استعمال کم سے کم کردیں،آسٹیو پراسس سے بچنے کے لیے دودھ ، دہی اور کیلشیم پر مبنی غذائو ں کا استعمال زیادہ کرنا چاہیے نیز ٹماٹر ،سیب اور دیگر پھلوں و سبزیوں پر مشتمل غذائو ں کا استعمال زیادہ کرنا چاہیے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں