صحت مند انہ شہر کا پر وگرام اسلام آباد کے شہریو ں کو صحت مندانہ اور ما حول دوست شہر فراہم کر نے میں کلیدی کر دار ادا کر ے گا، شیخ انصر عزیز

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء)صحت مند انہ شہر کا پر وگرام اسلام آباد کے شہریو ں کو صحت مندانہ اور ما حول دوست شہر فراہم کر نے میں کلیدی کر دار ادا کر ے گا اور عالمی ادارہ صحت کی طرف سے اسلام آبادشہر کو اس مفید پر وگرام میں شامل کر نا ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے تاہم اس پر وگرام پر عمل درآمد ہی اس کی افادیت اور اہمیت کی عکا سی کرے گا جس کے لئے میٹروپو لیٹین کا رپو ریشن اپنا بھر پو ر اور فعال کر دار ادا کر ے گی ۔

ان خیالات کا اظہا ر اسلام آباد کے میئر وچیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے جمعرات کے روز سی ڈی اے ہیڈ کو ارٹر ز میں منعقدہ اعلی سطحی اجلاس کے مو قع پر کیا ۔اجلاس میں سی ڈی اے کے ممبر پلا ننگ و ڈیزائن اور ایم سی آئی کے چیف آفیسر اسد محبوب کیانی ، ایم سی آئی کے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈائریکٹر جنرل انو ائرنمنٹ ، ڈپٹی میئر ایم سی آئی چوہدری رفعت جا وید کے علاوہ پا کستان میں عالمی ادارہ صحت کے نمائندے، ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

میئر اسلام آباد شیخ انصرعزیز نے صحت مندانہ شہر پر وگرام کو کا میابی سے ہمکنا ر کرنے کے لئے ایک اعلی سطحی کمیٹی بنا نے کی منظوری دی جس کی براہ راست نگرانی میئر اسلام آباد کر یں گئے جبکہ کمیٹی کے دیگر ارکا ن میں ایم سی آئی کے ڈائر یکٹر جنرل ہیلتھ سروسز، ڈائر یکٹرجنرل سوک منیجمنٹ سینی ٹیشن ،ڈائر یکٹر جنرل انو ائرنمنٹ ،ڈائر یکٹر جنرل واٹرسپلائی ،ڈائریکٹر میونسپل ایڈمنسٹریشن، ڈائر یکٹر اربن پلاننگ ، ڈائریکٹر جنرل فیڈرل ایجوکیشن ، ڈائر یکٹر انفورسمنٹ ،اور آئی جی اسلام آباد پو لیس کا نمائندہ بھی مو جو د تھا ۔

یہ کمیٹی صحت مندانہ شہر پروگرام کے ابتدائی خدوخال اور اس پر عملدرآمد کے لئے حکمت عملی بنا نے کے علاوہ مختلف اقداما ت اور سفارشات بھی تیار کرے گی ۔ میئر اسلام آباد نے ایم سی آئی کے ڈائر یکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر حسن عروج کو میٹروپو لیٹین کا رپو ریشن کی طرف سے جبکہ عالمی ادارہ صحت کے نمائندے ڈاکڑ محمد آسی کو فو کل پرسن مقرر کیا ہے تاکہ تما م متعلقہ شعبو ں اور اداروں کے ساتھ مو ثر رابطے کر کے اس پر وگرام سے مطلو بہ نتائج حاصل کئے جا سکیں ۔

میئر اسلام آبادوچیئرمین سی ڈی اے شیخ انصرعزیز نے کہا کہ اسلام آباد کے شہریو ں کو صحت مندانہ ما حول فراہم کرنے کے علاوہ کھانے پینے کی صاف ستھری اشیاء اور دیگر طبی سہولیا ت مہیا کر نا میٹروپو لیٹین کا رپو ریشن کی ذمہ داری ہے اور اس پروگرام کے تحت ہما ری بنیا دی سروسز کو مزید بہتر بنایا جا سکے گا۔ انہو ں نے کہاکہ میٹروپو لیٹین کا رپو ریشن اسلام آ باد کے شہریو ں کوا سٹیٹ آف دی آرٹ طبی سہو لیا ت کی فراہمی کے لئے پر عزم ہے تاہم عالمی ادارہ صحت کی طرف سے اس پر وگرام کو اسلام آباد میں شروع کرنے سے بہت زیا دہ بہتری آئے گی کیونکہ اس میں کمیو نٹی کے تما م لو گوں کو شامل کیا گیا ہے اور اجتما عی کا وشیں ہمیشہ مفید اثرات سامنے لاتی ہیں ۔

قبل ازیں عالمی ادارہ صحت کے نمائندے ڈاکٹر محمد آسی نے اجلاس کے شرکا ء کو اس پر وگرام سے متعلق تفصیلی پر یزنٹیشن دی اور بتایاکہ صحت مندانہ شہر پر وگرام شہریو ں بالخصوص بنیا دی سہو لیا ت سے محروم علا قوں کی مشکلا ت کو مدنظر رکھ کر بنا یا گیا ہے جبکہ اس پروگرام میں شہر کے تما م اسٹیک ہو لڈر ز کی شمو لیت کو یقینی بنایا گیا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ پر وگرام کا بنیا دی مقصد پبلک ہیلتھ کو مزید بہتر اور زیادہ سے زیادہ لو گوں کو بنیا دی سہو لیا ت کی فراہمی کو ممکن بنا نا ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں