اسلام آباد کے جناح ایونیو پر تجاوزات کے خلاف آپریشن

بڑی تجارتی عمارتوں کی تجاوزات کو ختم کر دیا گیا

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء) اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کو بلا امتیاز جاری رکھا جائے گا اور اس ضمن میں کسی بھی دبائو کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اسلام آباد کے تمام علاقوں تک اس آپریشن کو وسعت دی جائے تاکہ اسلام آباد کے قدرتی حسن کو برقرار رکھا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار اسلام آباد کے میئر و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میںجمعرات کے روز تجاوزات کے خلاف کیے جانے والے آپریشن کی رفتار اور کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ۔

ا س موقع پر انہیں بتایا گیا کہ جناح ایونیوپر واقع بڑی عما رات کے آگے خود سا ختہ تجا وزات کو علی الصبح ختم کیاگیا ہے ۔ اس آپر یشن میں انفورسمنٹ ڈائر یکٹوریٹ کے عملے اور ہیوی مشینری کے علا وہ مقامی پو لیس کی معاونت بھی حاصل کی گئی ۔

(جاری ہے)

اس آپر یشن کے دوران این آئی سی ایل بلڈنگ کے سامنے گاڑیو ں کی رکا وٹ کے لئے بنا ئے جانے والے غیر قانو نی بیر یئر ختم کر دئیے گئے اسی طرح جنا ح ایو نیو پر واقع یو نیایٹیڈ بینک لمیٹیڈ کی عما رت کے سامنے بھی مو جو د غیر قانو نی بیئر یئر بھی اکھاڑ کر ضبط کر لئے گئے جبکہ گرین ٹاور کی عمارت کے سامنے خود ساختہ حفاظتی باڑ کو بھی ختم کر دیا گیا ۔

اس کے علا وہ انفورسمنٹ کے عملے نے آئل اینڈ گیس کے مرکزی دفتر کے سامنے غیر قانو نی سکیو رٹی کیبن کو توڑ دیا گیا جبکہ عما رت کے سامنے غیر قانو نی بیر یئر کو بھی ہٹا کر ضبط کر لیا گیا ۔جنا ح ایو نیو پر حبیب بینک لمیٹیڈ کی عما رت کے سامنے گاڑیو ں کی رکا وٹ کے لئے لگائی جا نے والی آہنی زنجیروں کو بھی ضبط کر لیاگیا اور سٹرک پر بنا ئے جا نے والے بیر یئر بھی ختم کر دیئے گئے ۔

انفورسمنٹ ڈائر یکٹوریٹ کی ٹیم نے خصوصی آپر یشن کے دوران اسلام آباد کے معروف تجا رتی مر کز سینٹورس کے انٹری پو ائنٹس پر تعمیر کے جا نے والے غیر قانو نی لو ہے کی حفاظتی جا لیو ں کو اکھیڑ کر ضبط کر لیا گیا اور سینٹورس کی فٹ پا تھ پر قائم کی گئی تجا وزات کو ختم کر نے کے علا وہ اپنے پلا ٹ کی حدود سے باہر تعمیر کی جا نے والی گارڈ پو سٹ کو بھی ختم کر دیا گیا ہے۔

میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے کہا کہ اسلام آباد میں تجا وزات کے مکمل خاتمے تک یہ آپر یشن جا ری رہے گا۔ میئر اسلام آباد نے کہا کہ غیر قانو نی تعمیر ات اور تجا وزات کر نے والو ں کو تین دن کے نو ٹس دیئے جا رہے ہیں جبکہ بذریعہ اخبارات بھی تجاوزات کنندگان کو ہد ایت کی گئی ہے کہ وہ ایسی تجا وزات کو از خود ختم کر دیں بصورت دیگر اسی طرح بھر پو ر آپریشن کرکے ان کو مکمل ختم کیا جا ئے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے اور شہر یو ں کی مشکلا ت کو کم کر نے کے لئے قانو ن کی بالا دستی ہماری اولین ترجیح ہے۔انہو ں نے ایک بارتجاوزات کنندگان کو تنبیہ کی ہے کہ وہ غیر قانو نی تعمیر ات اور تجاوزات کو رضاکارانہ طور پر ختم کر کے ذمہ داری شہر ی کا ثبو ت دیں بصورت دیگر قانو ن کی عملداری کو یقینی بنانے کے لئے آہنی ہا تھو ں سے نمٹا جا ئے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں