یوتھ ونگ کے نوجوان پی ٹی آئی کا اثاثہ ہیں‘ ہر موقع پر پارٹی کا بھرپور ساتھ دیا، ڈاکٹرشہزاد وسیم

جمعرات 19 اکتوبر 2017 23:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری برائے اُمور خارجہ ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا ہے کہ تحریک انصاف یوتھ ونگ کے نوجوان پارٹی کا اثاثہ ہیں‘ انہوں نے ہر موقع پر پارٹی کو بھرپور سپورٹ کیا ‘ مشکلات اور ریاستی جبر کی پرواہ کیے بغیر تحریک انصا ف کے نظریہ اور عمران خان کے وژن کی ترویج کیلئے بھرپور کردار ادا کیا۔

وہ جمعرات کو اسلام آباد کے حلقہ این اے 48سے ملک عثمان کی سربراہی میں تحریک انصاف یوتھ ونگ کے وفدسے ملاقات کر رہے تھے۔ اس موقع پر چیئرمین UC-37 ملک ساجد‘ یوتھ ونگ کے سینئر نائب صدر بلال شاہ‘ نائب صدر مبشر ستی ‘ مرتضیٰ عباسی‘ محسن خان او ریوتھ ونگ کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔ ڈاکٹرشہزاد وسیم کا کہنا تھا کہ نوجوان کسی بھی پارٹی کا اثاثہ ہوتے ہیں اور تحریک انصاف یوتھ ونگ نے دھرنا ہو‘ لاک ڈاؤن، ‘ ریاستی جبر ہو یا موسم کی سختیاں سب کا مقابلہ کرتے ہوئے ہمیشہ تحریک انصا ف کے نظریہ اور عمران خان کے وژن کے لیے بھرپور کام کیا۔

(جاری ہے)

اُن کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت یوتھ ونگ کی کاوشوں اور قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری اُمور خارجہ ڈاکٹر شہزاد وسیم نے ممبر شپ مہم کے لائحہ عمل پر گفتگو کے علاوہ حلقہNA-48کے نوجوانوں کے مسائل بھی سنے اور ان کے حل کی بھرپور یقین دہانی کرائی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں