ملک کا آئین پارلیمنٹ کو بالادست کرتا ہے،سردار مہتاب احمد خان

ٹیکنوکریٹ او رقومی حکومت کا قیام غیرآئینی اور غیرقانونی ہے،چیئرمین یو سی 41

جمعرات 19 اکتوبر 2017 23:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما ویوسی 41اسلام آبادسے چیئرمین سردار مہتاب احمد خان نے کہاہے کہ ملک کا آئین پارلیمنٹ کو بالادست کرتا ہے،تمام ادارے فوج،عدلیہ ،افسر شاہی،انتظامیہ پارلیمنٹ کوجوابدہ ہیں اور عوام کسی غیرآئینی طریقے کو برداشت نہیں کریں گے۔ٹیکنوکریٹ اورقومی حکومت کا قیام کا قیام غیرآئینی اور غیرقانونی ہے اور ملک کی تمام سیاسی جماعتیں اب کسی مداخلت کو قبول نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان مختلف قوموں کی ایک فیڈریشن ہے مگرمسلسل چار مارشل لا کی وجہ سے اس فیڈریشن کو سخت نقصان پہنچاہے،سینیٹ فیڈریشن کا نشان ہے لہذاسینیٹ کے اختیارات قومی اسمبلی کے برابر کئے جانے چاہئیں جس کی وجہ سے تمام قومتیں مطمئن ہونگی اور اس سے پارلیمنٹ بالادست ہوگی اور پارلیمنٹ کو بالادست کرنے کا مطلب یہ ہے کہ غیر آئینی ،غیر قانونی اور فوجی مداخلت کا رستہ بند ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

جاری اپنے بیان میں سردا ر مہتاب احمد خان نے کہاکہ مریم نوازشریف کی قائدانہ صلاحیتوں کے نتیجہ میں مسلم لیگ(ن) مزید مضبوط ہورہی ہے،مریم نواز باہمت اور حوصلہ مندخاتون رہنما ہیں انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں،میا ں نوازشریف کے خلاف سازشیں کرنے والے کبھی وزیراعظم نہیں بن سکتے،حکومت تسلسل کے ساتھ اپنے انقلابی پروگرام پر عملدرآمد جاری رکھے گی۔

مسلم لیگی رہنماسردار مہتاب احمد خان نے کہاکہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور ملکی استحکام کو دوام بخشنے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھارہی ہے۔ مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے جامع اور مربوط پالیسیاں مرتب کرکے ملکی معیشت کو بہتر اور اقوام عالم میں وطن عزیز کے وقار کو سربلند کیاگیا، عمران خان اوران کے حواریوں کو مسلم لیگ(ن) کی حکومت کی کامیابی ہضم نہیں ہورہی ،اپوزیشن جتنی مرضی سازشیں کرلے کامیابیاں ہمیشہ ہی مسلم لیگ کا مقدر بنتی رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں