سی ڈی اے میں سرکاری مکانوں کی الاٹمنٹ اور مکانوں کا قبضہ حاصل کرنے کے لیے سی ڈی اے انتظامیہ کے واضح احکامات پر عمل درآمد کرنے میں جونئیر افسران کی جانب سے یونین کے مبینہ ملی بھگت اور رکاوٹ بننے کا انکشاف

جمعرات 19 اکتوبر 2017 23:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء) سی ڈی اے میں سرکاری مکانوں کی الاٹمنٹ اور مکانوں کا قبضہ حاصل کرنے کے لیے سی ڈی اے انتظامیہ کے واضح احکامات پر عمل درآمد کرنے میں جونئیر افسران کی جانب سے یونین کے مبینہ ملی بھگت اور رکاوٹ بننے کا انکشاف ،نئے الاٹیز کی جانب سے انتظامی کو تحریری شکایت عدالتی کیس ہونے کے باوجود پہلے سے قابض ملازمین کو سپورٹ کیا جارہا ہے ،یونین کی مداخلت کے بعد انفورسمنٹ ٹیم کی جانب سے موقع پر اپریشن روکا گیا، درخواست گزارسبجیکٹ ٹو ووکیشن الاٹمنٹ منسوخ ہو نے کے عدالتی اورسی ڈی اے بورڈ فیصلوں کے بعد منسوخ شدہ اور غیرقانونی طریقے سے الاٹمنٹ برقراررکھنے یا مکان کا قبضہ کرنے کے بارے انتظامیہ نے رپورٹ طلب کرلی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سیکٹر جی سکسٹین ٹو میں ایک مکان کا قبضہ لینے کیلئے سی ڈی اے انفورسمنٹ کی ٹیم کو یونین کے ایک افسر کا فون آنے پر آپریشن روک دیا گیا،رخواست گزار کی درخواست پر ممبرایڈمن نے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ ایڈمن اور انفورسمنٹ کے بعض افسران مکانوں کی الاٹمنٹ کے بعد حقداروں کو قبضہ دینے میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔ افسران اپنی پسند و نا پسند پر مکانوں کا قبضہ دلاتے ہیں جبکہ بعض مکانوں کے بارے عدالتوں میں کیس بھی زیرسماعت ہے

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں