سینٹورس شاپنگ مال میں عوام کیلئے داخلہ ہونے کی فیس کیوں اور کس قانون کے تحت مقرر کی گئی ،شاپنگ مال کی انتظامیہ تین یوم میں جواب دے ورنہ قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے شاپنگ مال کی انتظامیہ تین یوم میں رپورٹ مانگ لی

جمعرات 19 اکتوبر 2017 23:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا ہے کہ سینٹورس شاپنگ مال میں عوام کیلئے داخلہ ہونے کی فیس کیوں اور کس قانون کے تحت مقرر کی گئی ،شاپنگ مال کی انتظامیہ تین یوم میں جواب دے ورنہ قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔جمعرات کواسلام آباد کے شاپنگ مال میں عوام کیلئے داخلہ فیس مقرر کرنے پر انتظامیہ حرکت میں آگئی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے سینٹورس انتظامیہ سے 3 یوم میں رپورٹ مانگ لی اور کہا کہ سینٹورس شاپنگ مال میں عوام کے داخلے پر 300 روپے فیس مقرر کی گئی تھی، کس قانون کے تحت خود سے شاپنگ مال میں داخلہ فیس مقرر کی گئی،عوام کیلئے داخل ہونے کی فیس کیوں مقرر کی گئی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شاپنگ مال کی انتظامیہ تین یوم میں جواب دے ورنہ قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں