آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد کی سید ناصر شیرازی کے اغوا کی مذمت

واردات پر حکام کی خاموشی مجرمانہ ہے،مغوی کو فوری طور پر بازیاب کروایاجائے، مطالبہ

پیر 6 نومبر 2017 18:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2017ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے متحدہ وحدت المسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری سید ناصر شیرازی ایڈووکیٹ کے اغواہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے فوری طور پر بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اغواہ کی واردات غنڈہ گردی ہے، اس پر حکام کی خاموشی مجرمانہ اقدام ہے۔

حکمران اپنی ذمہ داریوں پر توجہ دینے کی بجائے اقتدار بچانے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے اس طرز عمل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکام متحدہ وحدت المسلمین کے راہنما کے اغواہ کا فوری طور پر نوٹس لیں اور ان کی جلد بازیابی یقینی بنائیں۔ انہوں نے سید ناصر شیرازی کے خاندان سے گہری ہمدردی اور بھرپور حمایت کا اظہار بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں