آئینی اداروں کے ملازمین کو رہائش ، رہائشی تخصیص کے قواعد 2002ء میں ترمیم کے لئے سمری وزیراعظم کو بھجوا دی گئی ہے، سید ساجد مہدی

پیر 6 نومبر 2017 19:05

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 نومبر2017ء) قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ آئینی اداروں کے ملازمین کو رہائش سمیت رہائشی تخصیص کے قواعد 2002ء میں ترمیم کے لئے سمری وزیراعظم کو بھجوا دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ثریا جتوئی کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری سید ساجد مہدی نے کہا کہ رہائشی تخصیص کے قواعد 2002ء میں ترمیم کے لئے سمری وزیراعظم کو ارسال کردی گئی ہے۔

وزیراعظم نے اس پر بریفنگ بھی لے لی ہے۔ اجلاس میں ترمیم منظور کرالی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آئینی اداروں کے ملازمین رہائشی تحصیص کے قواعد 2002ء کے تحت رہائش حاصل کرنے کے اہل نہیں ہیں۔ ضمنی سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کمرے دستیاب ہوں تو اراکین قومی اسمبلی کو کمرے فراہم کئے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں