داسو ڈیم پر تعمیراتی کام فروری 2023ء تک مکمل ہو جائے گا‘ دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر 9 سال میں مکمل ہو گی،وزیر آبی وسائل سید جاوید علی شاہ

پیر 6 نومبر 2017 19:05

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 نومبر2017ء) وفاقی وزیر آبی وسائل سید جاوید علی شاہ نے کہا ہے کہ داسو ڈیم پر تعمیراتی کام فروری 2023ء تک مکمل ہو جائے گا‘ دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر 9 سال میں مکمل ہو گی۔ پیر کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران شازیہ ثوبیہ کے سوال کے جواب میں وزیر آبی وسائل سید جاوید علی شاہ نے کہا کہ دیامر بھاشا اور داسو ڈیم پر کام ہو رہا ہے۔

داسو ڈیم کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے‘ اس کا سول ورک مکمل ہو چکا ہے۔ 2023ء تک داسو ڈیم پر کام مکمل ہو جائے گا۔ دیامر بھاشا ڈیم پر جب کام شروع ہوگا اس کے نو سال بعد یہ منصوبہ بھی مکمل ہو جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ 9.7 ایکڑ پانی ضائع ہو رہا ہے اس کے لئے ذخائر بنا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ واپڈا کو کل درکار 37419 ایکڑ میں سے 31696 ایکڑ اراضی حاصل کرلی ہے۔

(جاری ہے)

بنیادی ڈھانچہ کے قیام کے لئے ماڈل ویلج پر کام جاری ہے۔ اکھوڑی ڈیم پراجیکٹ کے بارے میں بتایا کہ 600 میاگواٹ اور 6 ایم اے ایف اس منصوبے کو سی ڈبلیو پی نے 2003ء میں منظور کیا۔ 2006ء میں جائزہ مکمل ہوا ہے۔ اکھوڑی ڈیم منصوبے بارے بتایا کہ اس منصوبے کا پی سی ٹو تیار کرلیا گیا ہے۔ سپئن پن بجلی منصوبہ کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے کی انجینئرنگ ڈیزائن اور ٹینڈرز کی دستاویزات پر کام ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں