فاٹا کے پولیٹیکل ایجنٹ اربوں روپے کی سمگلنگ میں ملوث ہیں، نیازی اور پرویز خٹک کے موبائل سے میرے خلاف جو ہدایات دی گئیں ان کی فرانزک رپورٹ موجود ہے، نور زمان میرا سیکرٹری نہیں تھا، ان کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے‘ عائشہ گلالئی

پیر 6 نومبر 2017 19:11

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 نومبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ فاٹا کے پولیٹیکل ایجنٹ اربوں روپے کی سمگلنگ میں ملوث ہیں، نیازی اور پرویز خٹک کے موبائل سے میرے خلاف جو ہدایات دی گئیں ان کی فرانزک رپورٹ موجود ہے، نور زمان میرا سیکرٹری نہیں تھا، ان کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فاٹا کے پولیٹیکل ایجنٹ اربوں روپے کی سمگلنگ میں ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ احتساب سب کا ہونا چاہئے، صرف سیاستدانوں تک محدود نہیں ہونا چاہئے، پی ٹی آئی کی الزام لگانے کی عادت ہے، انہوں نے میرے اوپر الزام لگائے، نور زمان کو میرا پرسنل سیکرٹری بنا کر پیش کیا، میرے خلاف کیا کیا ہدایات نیازی اور پرویز خٹک نے دیں، ان کی فرانزک ٹیسٹ رپورٹ موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ نور زمان میرا پرسنل سیکرٹری نہیں تھا مگر نور زمان کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سمگلنگ اور کرپشن میں ملوث افراد پھر رہے ہیں، وزیراعلیٰ کے پی کے کے خلاف بھی کرپشن کے سکینڈل آ چکے ہیں مگر احتساب صرف میرے خلاف شروع کیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں