سینٹ اجلاس ،ْاپوزیشن ارکان کا مردم شماری کے حوالے سے تحفظات کا اظہار

،ْاجلاس سے واک آئوٹ بروقت الیکشن کیلئے آرٹیکل 51(5) میں ترمیم کیلئے مشاورت جاری ہے ،ْ ہر چیز کا الزام حکومت پر عائد کرنا درست نہیں، وفاقی وزیر قانون الیکشن کمیشن نے مجھے اور سپیکر قومی اسمبلی کو اس حوالے سے خط بھی لکھا ہے، مردم شماری کے حوالے سے (آج) تحریک التواء پر بحث کرا ئی جائیگی ،ْرضا ربانی

پیر 6 نومبر 2017 19:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2017ء) سینٹ میں اپوزیشن جماعتوں سے تعلق رکھنے والے اراکین نے مردم شماری کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اجلاس سے واک آئوٹ کیا۔ پیر کو اجلاس کے دوران مردم شماری 2017ء کے حوالے سے تحفظات سے پیدا ہونے والی صورتحال کو زیر بحث لانے کیلئے سینیٹر تاج حیدر کی تحریک ایجنڈے پر تھی۔

چیئرمین سینیٹ نے بتایا کہ متعلقہ وزیر چھٹی پر ہیں ،ْسینیٹر تاج حیدر نے کہا کہ یہ بہت اہم ہے معاملہ ہے، سندھ اسمبلی نے اتفاق رائے سے مردم شماری کو مسترد کیا ہے۔ سینیٹر کرنل (ر) سید طاہر حسین مشہدی نے کہا کہ ہم اس معاملے پر ایوان بالا کے اجلاس سے واک آئوٹ کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اپوزیشن جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ارکان واک آئوٹ کر گئے۔

(جاری ہے)

اس دوران سینیٹر سسی پلیجو نے ایوان میں بغیر مائیک کے زور سے بولتے ہوئے ہنگامہ کھڑا کر دیا۔ چیئرمین نے انہیں خاموش کرانے کیلئے انہیں اپنی نشست پر بیٹھنے اور خاموش رہنے کے لئے کہا لیکن وہ چیئرمین کی ہدایت کو نظر انداز کرتے ہوئے بغیر مائیک کے زور زور سے بولتی رہیں اور بعد ازاں وہ بھی واک آئوٹ کر گئیں۔ چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے وفاقی وزیر سینیٹر مشاہد اللہ خان سے کہا کہ وہ واک آئوٹ کرنے والے ارکان کو منا کر ایوان میں واپس لائیں۔

وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے چیئرمین سینیٹ کو بتایا کہ بروقت الیکشن کرانے کے لئے آرٹیکل 51(5) میں ترمیم کی ضرورت ہے، اس حوالے سے پارلیمانی پارٹیوں سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر چیز کا الزام حکومت پر عائد کرنا درست نہیں، یہ کہنا بے جا ہے کہ حکومت اس معاملے میں تاخیر کر رہی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے مجھے اور سپیکر قومی اسمبلی کو اس حوالے سے خط بھی لکھا ہے۔ انہوں نے سینیٹر تاج حیدر کو کہا کہ مردم شماری کے حوالے سے (آج) منگل کو تحریک التواء لے آئیں ،ْ اس پر بحث کرا لی جائیگی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں