اُردو پوائنٹ پاکستان اسلام آباداسلام آباد کی خبریںپاکستان ہر قسم کی دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے پر عزم ہے ،ْترجمان دفتر ..

پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے پر عزم ہے ،ْترجمان دفتر خارجہ

ایف اے ٹی ایف سے متعلق ممالک کی فہرست ایف اے ٹی ایف کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے جس میں پاکستان شامل نہیں ،ْ ڈاکٹر فیصل

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 نومبر2017ء)دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے پر عزم ہے ۔ پیر کو دفتر خارجہ سے جاری بیان میں ترجمان نے کہا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) ایک بین الاقوامی ادارہ ہے جو منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کیلئے فنانسنگ کے انسداد سے متعلق معیارات کا تعین کرتا ہے اور تمام ممالک کی جانب سے ان معیارات پر عملدرآمد کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیتا ہے۔

(خبر جاری ہے)

وہ حال ہی میں ارجنٹائن میں ایف اے ٹی ایف کے منعقدہ ایک اجلاس کے متعلق سوال کے جواب میں اظہار خیال کررہے تھے۔ پاکستان نے فروری 2014ء میں ایف اے ٹی ایف کے معیارات پر عمل درآمد کے لائحہ عمل کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا۔بیونس آئرس میں منعقدہ ایف اے ٹی ایف کے اجلاس کے موقع پر انٹرنیشنل کوآپریشن ریویو گروپ میں جاری کارروائی کے دوران ایف اے ٹی ایف معیارات کے نفاذ کے حوالے سے پاکستان کی جانب سے مسلسل پیشرفت کو سراہا گیا ۔ اس صورتحال کے برعکس تصویر کشی پاکستان کو بد نام کرنے کی مزموم سیاسی حکمت عملی کی عکاس ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایف اے ٹی ایف سے متعلق ممالک کی فہرست ایف اے ٹی ایف کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے جس میں پاکستان شامل نہیں ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

اسلام آباد شہر کی مزید خبریں