سی ایس ایس امتخانات کے لیے صوبائی کوٹہ سسٹم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا

پیر 6 نومبر 2017 20:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 نومبر2017ء) سی ایس ایس امتخانات کے لیے صوبائی کوٹہ سسٹم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا، عدالت عظمیٰ نے کوٹہ سسٹم کیخلا درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کو کالعدم قرار دے کر سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دیدیا ہے ، کوٹہ سسٹم کیخلاف بیرسٹرحارث کے ذریعے دائر کی گئی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف درخواست کی سماعت پیر کو جسٹس گلزار احمد نے اپنے چیمبر میں کی درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ آئین کے مطابق صوبائی کوٹہ چالیس سال کے لیے تھا ،کوٹے کو آئینی تحفظ 2013میں مکمل ہوچکا ہے ،کوٹہ سسٹم ختم کر کے تمام امیدواروں کی میرٹ پر تعیناتیاں کی جائیں ، جسٹس گلزار نے وکیل کے دلائل سننے کے بعد رجسٹرار آفس کے اعتراضات کالعدم قرار دے کر درخواست سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دیدیا ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں