ملک میں نومبر میں ہی گیس کی قلت شروع ہوگئی

ملک میں 700 ایم ایم سی ڈی ایف تک پہنچ گیا کے پی کے اور پناب کی عوام کو گیس کی لوڈ شیڈنگ کا سامنا سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی مین وزیراعظم کے صوابدیدی فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم پر تشویش کا اظہار کردیا

پیر 6 نومبر 2017 20:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 نومبر2017ء) ملک میں نومبر میں ہی گیس کی قلت شروع ہوگئی ، ملک میں 700 ایم ایم سی ڈی ایف تک پہنچ گیا کے پی کے اور پناب کی عوام کو گیس کی لوڈ شیڈنگ کا سامنا جبکہ دوسری جانب سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی مین وزیراعظم کے صوابدیدی فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم پر تشویش کا اظہار کیا چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ صوابدیدی فندز صرف ضلع مانسہرہ پر ہی خرچ کرنا ناانصافی ہے تمام اضلاع کو برابری کی نگاہ سے دیکھنا چاہیے ذیلی کمیٹی کا اجلس سوموار کو کنونیئر کمیٹی نثار محمد خان کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا چیئرمین کمیٹی نے گیس نکالنے والے علاقوں کو گیس کی فراہمی نہ کرنے پر بھی اظہار ب رہمی کیا جن علاقوں م%ن گیس نکلتی ہے پہلا حق ان کا ہے جنکا گیس پیداواری علاقہ ہے وہاں کے مکینوں کو گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے کمیٹی نے گیس ہوالے سے مالاکنڈ میں جاری منصوبوں کا جائزہ لینے کیلئے دورے کا فیصلہ کیا چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ایس ڈی پیز کے 250 ارب روپے مخصوص علاقوں میں خرچ کرنا درست نہیں ہے پورے ملک کو برابری کی آنکھ سے دیکھا جانا چاہیے ایم ڈی سوئی نادرن گیس نے کمیٹی کو بتایا کہ گھریلو صارفین کی مشکلات کم کرنے کیلئے کوشس کررہے ہیں کہ صارفین کو صبح اور شام مین بلاتاخیر گیس کی فرہامی یقینی بنائی جائے ملک میں گیس کی کمی کو پورا کرنے کیلئے ایل این جی پر نظر رکھی ہے امید ہے کہ 20 نومبر سے دوسرا ایل این جی ٹرمینل مکمل ہوجائے گا بند ہونے والے سات پاور پلانتس کو جلد گیس کی فراہمی شروع کردیں گے پاور پلانتس کو گیس کی فراہمی سے لوڈ شیڈنگ میں کمی واقع ہوگی اورمردان سے سوات تک ایک ہزار کلومیٹر گیس پائپ لائن کے منصوبے کا 49 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے ایس این جی پی ایل کے پاس تیس کروڑ روپیہ نئے صارفین کو سہولیات کی فراہمی کیلئے موجود ہوتا ہے ملک میں نئے علاقوں میں گیس کی فراہمی کا فیصلہ حکومت کرتی ہے اور ایس این جی پی ایل اس پر کام کرتی ہے جس میں کمیٹی نے کہا کہ اس کا مصد ہے اگر کسی ممبر قومی اسمبلی کی پہنچ وزیراعظم تک نہیں ہے تو اس کے علاقے میں پچاس سال تک گیس نہیں پہنچ سکتی کمیٹی نے استفسار کیا کہ جن علاقوں میں گیس نکلتی ہے ان کو پہلے گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور یہ ہمارا آئین بھی کہتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں