وزارت کامرس انڈسٹری کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کے صدر رانا غلام فرید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

پیر 6 نومبر 2017 20:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 نومبر2017ء) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 9 ارب روپے کی کرپشن کے الزام پر گرفتار وزارت کامرس انڈسٹری کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کے صدر رانا غلام فرید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے وزارت کامرس انڈسٹری کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کے صدر غلام فرید کو جیل بھیجنے کا حکم دیتیہوئے نیب حکام کے مزید ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی ، دوران سماعت وکیل صفائی نے عدالت سے استدعا کی کہ نیب حکام کی جانب سے دستاویزاتی ثبوت کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا گیا ہے تو پھر گیارہ روزہ ریمانڈ کے بعد مزید ریمانڈ کی استدعا سمجھ سے بالاتر ہے بعد ازاں عدالت نے وکیل صفائی کے دلائل سننے کے بعد ‘ ارب روپے کی کرپشن کے الزام پر نیب حکام کی جانب سے گرفتار صدر سوسائٹی رانا غلام فرید کو جیل بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں