شوکت عزیز نے پرویز مشرف کی چھتری تلے ڈاکے مارے ہیں، مشرف نے کرپٹ لوگوں کو وزیر بنایا ،ْ مشاہداللہ خان

پیر 6 نومبر 2017 20:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2017ء) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد الله خان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم شوکت عزیز نے پرویز مشرف کی چھتری تلے ڈاکے مارے ہیں، مشرف نے کرپٹ لوگوں کو وزیر بنایا۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس میں نواز شریف کا نام نہیں تھا، ان کو ذاتی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، ملک کی بہتری کیلئے کام کرنے والے سے انتقام کیوں لیا جا رہا ہے، کرپٹ لوگوں سے انتقام لینا چاہیے ،ْ انہوں نے کہا کہ شوکت عزیز نے پرویز مشرف کی چھتری تلے ڈاکے مارے ہیں، مشرف نے کرپٹ لوگوں کو وزیر بنایا، ان کو کوئی پوچھتا نہیں، نواز شریف کو اقامہ پر سزا دی گئی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سموگ کا تعلق موسمیاتی تبدیلی کی تباہ کاریوں سے ہے، سموگ کے اندر سیسہ اور سلفر ہوتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی کبھی کوئی بات سچ ثابت نہیں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں