مسلم انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام تین روزہ عالمی علامہ اقبال کانفرنس اسلام آباد میں شروع

علامہ اقبال نے جہاد اور اجتہاد پر زور دیا لیکن وہ انتہا پسندی کے خلاف تھے ، راجہ ظفر الحق

پیر 6 نومبر 2017 20:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 نومبر2017ء) مسلم انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام تین روزہ عالمی علامہ اقبال کانفرنس اسلام آباد میں شروع ہوگئی، کانفرنس کی صدارت صاحبزادہ سلطان محمد علی نے کی،کانفرنس میں سوڈان کے سابق وزیر اعظم الصادق عبد الرحمن سوڈانی سابق وزیر مذہبی امور ترکی ڈاکٹر مہمد گورمیز قائد ایوان سینٹ راجہ ظفر الحق علامہ اقبال کے پوتے ولید اقبال سمیت سولہ ممالک کے نمائندے شریک ہوئے ، کانفرنس میں علامہ اقبال کی شاعری پر پیام اقبال کے نام سے میوزیکل سیشن ہوگا جبکہ بدھ کو چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے۔

مسلم انسٹی ٹیوٹ کے زیراہتمام تین روزہ عالمی علامہ اقبال کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قائد ایوان سینٹر راجہ ظفر الحق نے کہ علامہ اقبال نے جہاد اور اجتہاد پر زور دیا لیکن وہ انتہا پسندی کے خلاف تھے۔

(جاری ہے)

صاحبزادہ احمد علی نے مہمانوںکا شکریہ ادا کیااور کہا کہ عالمی کہکشاں کا علامہ اقبال کے لئے پاکستان میں جمع ہونا ہمارے لئے اعزاز ہے۔کانفرنس میں سوڈان کے سابق وزیر اعظم الصادق عبد الرحمن سوڈانی سابق وزیر مذہبی امور ترکی ڈاکٹر مہمد گورمیز قائد ایوان سینٹ راجہ ظفر الحق علامہ اقبال کے پوتے ولید اقبال سمیت سولہ ممالک کے نمائندے شریک ہوئی

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں