وفاقی اردو یونیورسٹی میں یوکرائن زبان کی اردو’’ ڈکشنری‘‘ کی تشکیل کا عمل جلد شروع ہوگا ،پر وفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال

وائس چانسلر فاقی اردو یونیورسٹی سے یوکرائن کے سفیر ولودیم یرلومو کی ملاقات میں گفتگو

پیر نومبر 21:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 نومبر2017ء) وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون، سائنس و ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال نے کہا ہے کہ یوکرائن کیساتھ تعلیم ، تدریس ، تحقیق کیساتھ معاشی و سیاحتی شعبے میں بھی دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کی بھر پور گنجائش موجود ہے ۔ پیر کو یہ بات انھوں نے پیر کے روز وفاقی اردو یونیورسٹی کے اسلام آباد کیمپس میںپاکستان میں متعین یوکرائن کے سفیر ولودیم یرلومو سے ملاقات کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر یوکرائن کی کیووی نیشنل لینگوسٹک یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر ایگن ریوٹربھی موجود تھے ۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال اور یوکرائن کے سفیر ولودیم یرلومو کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں یوکرائن زبان سے اردو کی ڈکشنری کی تشکیل پراتفاق رائے کیا گیاجبکہ سائنس اور تحقیق کے شعبوں میں وفاقی اردو یونیورسٹی اور یوکرائن کی کیووی نیشنل لینگوسٹک یونیورسٹی کے درمیان مشترکہ پروگرام شروع کرنے پر بھی اتفاق رائے کیا گیا تاہم اس حوالے دونوں جامعات کے درمیان جلد ہی ایم آئی یو سائن کیا جائے گا تاہم یوکرائن زبان سے اردو’’ ڈکشنری‘‘ کی تشکیل کا عمل جلد شروع کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments