اشیائے ضروریہ کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہیں‘ سید طاہر حسین مشہدی

پیر نومبر 21:48

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 نومبر2017ء) متحدہ قومی موومنٹ کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر کرنل (ر) سید طاہر حسین مشہدی نے کہا ہے کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں عوامی اہمیت کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انڈے، ٹماٹر، پیاز، سبزی اور پھلوں سمیت عام اشیائے ضروریہ کی قیمتیں عوام کی قوت خرید سے باہر ہو چکی ہیں، حکومت اس کا نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ فارم ہائوسز ایسے لوگوں کو الاٹ کئے گئے ہیں جو ان فارم ہائوسز میں سبزیاں نہیں اگاتے۔ اگر سبزیاں اگائی جاتیں تو اسلام آباد میں ان کی قیمتیں کم ہو سکتی تھیں۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments