لوک ورثہ کی ترقی کے لئے مزید فنڈز مختص کئے جائیں‘ سینیٹر عثمان کاکڑ

پیر 6 نومبر 2017 21:48

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 نومبر2017ء) بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سینیٹر عثمان کاکڑ نے کہا ہے کہ لوک ورثہ کی ترقی کے لئے مزید فنڈز مختص کئے جائیں۔

(جاری ہے)

پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں عوامی اہمیت کے معاملے پر بات کرتے ہوئے سینیٹر عثمان کاکڑ نے کہا کہ لوک ورثہ وفاقی اکائیوں کی تہذیب و تمدن کی نمائندگی اور عکاسی کرتا ہے اور یہ بہت اہم ادارہ ہے جو اچھا کام کر رہا ہے اس کو مزید ترقی دینے کے لئے مزید فنڈز مختص کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبوں میں بھی لوک ورثہ جیسے ادارے بنائے جائیں تاکہ عوام ایک دوسرے کے قریب آئیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں