حکومت ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لئے اقدامات کرے‘ سینیٹر طلحہ محمود

پیر 6 نومبر 2017 21:48

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 نومبر2017ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر طلحہ محمود نے کہا ہے کہ حکومت ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لئے اقدامات کرے۔

(جاری ہے)

پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں عوامی اہمیت کے معاملے پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سموگ کے مسئلے نے بہت سے علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے اور اس کی وجہ سے موٹرویز بند ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کا مسئلہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، حکومت ماحولیاتی آلودگی کے مسئلے پر قابو پانے کے لئے اقدامات کرے۔ وہ فیکٹریاں اور اینٹوں کے بھٹے جو ماحولیاتی آلودگی کا سبب بن رہے ہیں، ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں