دولت مشترکہ پارلیمانی کانفرنس میں روہنگیا مسلمانوں کے جاری بحران پر پاکستان کی مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ

پیر 6 نومبر 2017 21:48

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 نومبر2017ء) رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے دولت مشترکہ پارلیمانی کانفرنس میں روہنگیا مسلمانوں کے جاری بحران پر پاکستان کی مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈھاکہ سے یہاں موصول ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی بریفنگ کے جواب میں ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے مشترکہ پارلیمانی کانفرنس اور بنگلہ دیشی حکام کو یہ پیغام پہنچایا کہ قومی اسمبلی اور سینٹ آف پاکستان نے ایک قرارداد پاس کی تھی جس میں میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار پر گہری تشویش ظاہر کی گئی تھی۔

بعد ازاں ایشیاء ریجن کا اجلاس ڈاکٹر نفیسہ شاہ کی زیر صدارت ہوا جس میں رکن صوبائی اسمبلی پنجاب میاں طارق محمود نے روہنگیا مسلمانوں کے بارے میں بنگلہ دیش کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کی حمایت کی۔ پاکستانی وفد کے مشورہ پر دولت مشترکہ پارلیمانی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری کو ایک مشترکہ اعلامیہ بھی ریفر کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں