اُردو پوائنٹ پاکستان اسلام آباداسلام آباد کی خبریںروس کی سٹیٹ ڈوما کمیٹی برائے انٹرنیشنل آفیئرکے چیئرمین لٹونڈسلٹسکی ..

روس کی سٹیٹ ڈوما کمیٹی برائے انٹرنیشنل آفیئرکے چیئرمین لٹونڈسلٹسکی سفارتی اداب سے نابلدنکلے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 نومبر2017ء)روس کی سٹیٹ ڈوما کمیٹی برائے انٹرنیشنل آفیئرکے چیئرمین لٹونڈسلٹسکی سفارتی اداب سے نابلدنکلے ۔پیرکوقومی اسمبلی کے جاری اجلاس میں سفارتی مہمان کووفدکے ہمراہ سفارتی گیلری میں بٹھایا گیا اسپیکرقومی اسمبلی نے جاری اجلاس کی کارروائی روک کراپوزیشن کوگیلری میں معززمہمان کی موجودگی کی نشاندہی کی ،جس پراراکین قومی اسمبلی نے تالیاں بجاکرمعززمہمان کااستقبال کیا۔

(خبر جاری ہے)

تاہم گھنٹہ بھرقومی اسمبلی کی معمول کی کارروائی کے دوران معززسفارتی مہمان گیلری میں دونشستوں پرٹیڑھے لیٹ کرنیندپوری کرتے پائے گئے ۔آنکھ کھولنے پرروس کی سٹیٹ ڈوماکمیٹی برائے انٹرنیشنل آفیئرکے چیئرمین میئونڈسکٹسکی نے اپناموبائل نکال لیا۔اورقومی اسمبلی اجلاس کی جاری کارروائی کی ویڈیوریکارڈنگ شروع کردی جوکہ سفارتی آداب کی صریحاًخلاف ورزی ہے ۔دوسری طرف مہمان کی یہ حرکت سپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق کی اس رولنگ کی بھی خلاف ورزی ہے جس کے تحت انہوںنے ماسوائے سرحدی نشریاتی اداروں کے کسی بھی دوسرے شخص کوکارروائی کوقلمبندکرنے سے روک رکھاہی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

اسلام آباد شہر کی مزید خبریں