نئی حلقہ بندیوں سے متعلق بل پر اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی قیادت کا اجلاس (کل ) طلب کر لیا

پیر 6 نومبر 2017 22:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 نومبر2017ء) نئی حلقہ بندیوں کے متعلق بل پر اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمانی قیادت کا اجلاس کل (منگل) کو طلب کر لیا ، اجلاس 11بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے بل کو قومی اسمبلی سے متفقہ طور پر منظور کروانے کیلئے پارلیمانی جماعتوں کی قیادت پر مشتمل اجلاس آج منگل کو پارلیمنٹ ہائوس میں طلب کر لیا ۔واضح رہے کہ اس سے قبل ہونے والے اجلاسوں میں اتفاق رائے کے باوجود نئی حلقہ بندیوں سے متعلق بل قومی اسمبلی سے منظور نہ ہوسکا جس پر سپیکر نے دوبارہ مشاورتی اجلاس طلب کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں