آن لائن بین الاقوامی فوٹو گرافی مقابلے رواں ماہ ہو نگے ، شمولیت کیلئے تصایریں بھیجنے کی آخری تاریخ 19دسمبر

مقابلے کیلئے ووٹنگ کا عمل رواں ماہ کے آخر میں شروع ہو گا،جیتنے والوں کیلئے 1500 ڈالر تک کے نقد انعامات اور تحاف

اتوار 10 دسمبر 2017 13:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2017ء) آن لائن بین الاقوامی فوٹو گرافی کا مقابلہ رواں ماہ ہوگا، مقابلے کیلئے تصایریں بھیجنے کی آخری تاریخ 19دسمبر ہے ، مقابلے کیلئے ووٹنگ کا عمل رواں ماہ کے آخر میں شروع ہو گا، جیتنے والوں کو ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی پہلی سٹاک فوٹو گرافی ویب سائٹ www.talkingclicks.com کی طرف سے آن لائن بین الاقوامی فوٹو گرافی کے مقابلوں کا نعقاد رواں ماہ ہوگا ۔

مقابلے میں شمولیت کیلئے تصا ویر بھیجنے کی آخری تاریخ 19دسمبر ہے اور مقابلے کیلئے ووٹنگ کا عمل رواں ماہ کے آخر میں شروع ہو گا، دلچسپ اور زندہ بین الاقوامی فوٹو گرافی کے مقابلوں کا یہ سلسلہ رواں سال اپریل اور جولائی میں ابتدائی منعقد ہونے والے کامیاب ترین مقابلوں کا نتیجہ ہے۔

(جاری ہے)

ویب سائٹ کے چیف ایگزیکٹو ثاقب رضوی کے مطابق، مقابلوں میں حصہ لینے کی کوئی فیس نہیں ہے اور یہ پہلی بار ہے کہ پاکستان اسٹاک فوٹو گرافی نیٹ ورک نے آن لائن لائیو مقابلوں کا اعلان کیا ہے تاکہ پیشہ ور اور نئے آنے والے فوٹوگرافر اپنی محنت کا اعتراف حاصل کرسکیں۔

یہ مقابلے ان کی حوصلہ افزائی اور بین الاقوامی سطح پر انہیں متعارف کرانے کے لئے بھی منعقد کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا یہ پہلا مقابلہ نئے اور پیشہ ورانہ ٹوگرافروں کے لئے ہے جس میں آن لائن ووٹنگ کے زریعہ ان کے کام کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ دوسرا مقابلہ پیشہ ورانہ فوٹوگرافروں کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے جس میں ججوں کا ایک پینل انکے کام کا جائزہ لے گا اس میں انکے لیے 1500 امریکی ڈالر تک کے نقد انعامات اور تحاف بھی رکھے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا ججوں کے فیصلے کے بعد نتائج ویب سائٹ پر ڈال دیے جائیں گے ۔ثاقب رضوی نے یقین دہانی کر وائی کہ پورے عمل میں شفافیت برقرار رکھی جائے گی۔مقابلوں کیلئے مقرر کردہ تاریخ سے قبل ویب سائٹ پر اپنی تصویرظاہر کر نا ضروری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں