بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاںاور وادی میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی سفاکانہ کوشش کر رہا ہے،صدر آزاد کشمیر مسعود خان

عالمی برادری کی کشمیر میں بھارتی مظالم پر خامو شی قابل افسوس ہے،تقریب سے خطاب

اتوار 10 دسمبر 2017 16:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2017ء) صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے انسانی حقوق کے عالمی دن سے متعلق تقریب سے خطاب کیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں۔بھارتی فورسز نے پورے کشمیر کو محصور کر کے رکھا ہے جبکہ مقبوضہ وادی میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی سفاکانہ کوشش کر رہا ہے ۔

صدر آزاد کشمیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ دنیا میں کئی جگہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں تاہم مقبوضہ کشمیر کی کہانی بہت دردناک ہے ہزاروں لوگوں زندگی سے محروم کر دیئے گئے ۔ بچے ‘ بوڑھے ‘ عورتیں اور بے شمار نوجوانوں کو پیلٹ گنز کے استعمال سے نابینا کر دیا گیا ۔ خاندان دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں تاہم عالمی برادری کردار ادا کرنے کی بجائے کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے ہونے والے مظالم پر خاموش ہے جو کہ قابل افسوس ہے ہم اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے اعلامیے کے پابند ہیں صدر آزاد کشمیر مسعود خان خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔

(جاری ہے)

صحت اور تعلیم کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہو گا انہوں نے اس عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم انسانی حقوق کی پاسداری کے لئے ہر سطح پر کوششیں کر رہے ہیں اور مستقبل میں بھی یہ کوششیں جاری رہیں گی ۔ ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں