عوامی ورکرز پارٹی کا انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پرسندھ کے جبری گمشدہ افراد کی رہائی کیلئے احتجاجی مظاہرہ

اتوار 10 دسمبر 2017 20:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2017ء)عوامی ورکرز پارٹی نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پرصوبہ سندھ کے جبری گمشدہ افراد کی رہائی کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا ، مطاہرین نے ریاستی اداروں کو مخاطب کرتے ہوئے اپنے ہی لوگوں کو اغواء کرنے کے خلاف نعرے لگائے ،مظاہرین نے مشکوک افراد کو اچانک غائب کرنے کی بجائے ان کے خلاف ریاستی قوانین کے مطابق مقدمات چلانے کا مطالبہ کیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اتوار کوعوامی ورکرز پارٹی نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پرصوبہ سندھ کے جبری گمشدہ افراد کی رہائی کیلئے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئیقانون نافز کرنے والے اداروں کے خلاف نعرے لگائے اور مطالبہ کیا کہ سوبہ سندھ سے جبری طور پر اگواء کیے گئے افراد کو رہا کر کے ان کے کلاف مقدمات چلائے جائین تا کہ ان کا جرم یا بے گناہی ثابت ہو سکے ۔اس موقع پر سماجی کاکن فرزانہ باری نے کہا کہ ریاستی اداروں کی انتہا پسندی کے باعث معاشرے میں تفریق کا عنصر برھ رہا ہے ۔ہم لا پتہ افراد کی رہائی تک جدوجہد جاری رکھیں گے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں