اے ٹی ایم فراڈکیس میں چار مزید ملزمان گرفتار

اتوار 10 دسمبر 2017 23:10

اے ٹی ایم فراڈکیس میں چار مزید ملزمان گرفتار
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2017ء)اے ٹی ایم فراڈکیس میں چار مزید ملزمان گرفتار کر لئے گئے ہیں۔ایف آئی کے مطابق گرفتار کئے گئے دونوں ملزمان مرکزی ملزم کو اے ٹی ایم کارڈز کا ڈیٹا فراہم کرتے تھے۔ دو ملزمان مختلف شاپنگ مالز سے کارڈز کا ڈیٹا سکیم کرتے تھے۔

(جاری ہے)

یہ ملزمان بیشتر ایم ٹی ایمز میں سکیمر ڈوائس نصب کرنے میں بھی ملوث رہے ہیں۔دوسرے دونوں ملزمان چائینہ سے آن لائن شاپنگ کا دھندا کرتے تھے۔چائنہ میں آن لائن شاپنگ کرنے والے ملزمان ہی جعلی کارڈز بنانے میں ملوث ہیں۔ان ملزمان کے قبضہ سے جعلی ڈیبٹ کارڈز اور مشینوں کے آلات بھی برآمد کر لیئے گئے۔ملزمان کو عدالت پیش کر کے دو دن کا جسمانی ریما ڈ بھی حاصل کر لیا گیا ھے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں